اعلیٰ پولیس افسروں کا دورہ فیروزوالا اور مریدکے‘ سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
فیروز والا (نامہ نگار) ایڈیشنل آئی جی خان بیگ‘ ایڈیشنل ایس پی جہانزیب خان نے محرم کے سلسلے میں سکیورٹی کا جائزہ لینے کیلئے فیروز والا‘ مریدکے کا دورہ کیا۔ مجلس عزا¿ اور برآمد ہونے والے جلوسوں کی نگرانی کی جبکہ اے ایس پی سرکل فیروز والا زاہد نواز مروت نے بھی اپنے سرکل کے تمام جلوسوں کی نگرانی کی۔