”بھوک میں تو چاند بھی روٹی کی طرح لگتا ہے“ پولیس اہلکار ناکہ چھوڑ کر نیاز لینے پہنچ گئے
حیدر آباد (نوائے وقت رپورٹ) حیدرآباد میں پولیس اہلکاروں نے ناکہ چھوڑ کر نیاز حاصل کرنے کے لئے دوڑ لگا دی جبکہ پابندی کے باوجود موٹر سائیکل سوار آزادی سے آتے جاتے رہے۔ کہتے ہیں بھوک لگی ہو تو چاند بھی روٹی کی طرح ہی دکھائی دیتا ہے۔ حیدرآباد میں پولیس اہلکار ناکہ لگائے چیکنگ کر رہے تھے۔ اسی دوران ایک گاڑی سے لنگر تقسیم کیا جانے لگا جسے دیکھ کر پولیس اہلکار ڈیوٹی چھوڑ کھانا حاصل کرنے کے لیے دوڑ پڑے۔