چین میں دنیا کی بلند ترین عمارت 90 روز میں تعمیر ہوگی
بیجنگ (نیٹ نیوز) چین میں دنیا کی بلند ترین عمارت تعمیر کی جارہی ہے وہ بھی صرف نو ے دن میں۔چین کے شہر چنگشیا میں تعمیر کی جانےوالی اِس عمارت کا نام سکائی سٹی رکھا گیا ہے۔488 میٹر لمبی اس عمارت میں 220 منزلیں ہوں گی۔بلڈنگ پلانرز کے مطابق ایک دن میں 5 منزلوں کی تعمیر مکمل کی جائےگی۔ اس طرح 90 دن میں بلند ترین عمارت تیار کرلی جائےگی۔