دوسری جنگ عظیم کا خفیہ پیغامبرطانوی ماہرین پڑھنے میں ناکام
لندن (بی بی سی اردو) دوسری عالمی جنگ میں کبوتروں کے ذریعے بھیجے گئے ایک پیغام نے برطانیہ کے جنرل کمانڈ ہیڈ کوارٹر یعنی جی سی ایچ کیو کے پیغامات ڈی کوڈ کرنے والوں کو چکرا کر رکھ دیا ہے۔ برطانیہ کے کوڈ ورڈ یا معمے کو حل کرنے والے ادارے کا کہنا ہے کہ مردہ کبوتر کے پاو¿ں میں پائے گئے خفیہ پیغام نے انہیں چکرا کر رکھ دیا ہے۔ اس کبوتر کی باقیات سرے کی ایک چمنی میں پائی گئی ہیں جس کے پاو¿ں سے دوسری عالمی جنگ کے زمانے کا پیغام چسپاں تھا۔ برطانیہ کا خفیہ ادارہ جی سی ایچ کیو اس پیغام کو پڑھنے میں ناکام ہے۔