برطانیہ میں ریاضی سکھانے کیلئے انٹریکٹو ڈیسک متعارف
لندن (بی بی سی اردو) ایک تازہ تحقیق میں معلوم ہوا ہے کہ سکول میں نصب کئے جانے والے انٹریکٹو ڈیسک پرائمری سکول کے طلبہ میں ریاضی کی صلاحیت میں اضافے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔ ’ملٹی ٹچ‘ یعنی چھونے سے چلنے والے اور ایک سے زیادہ لوگوں کے ذریعے استعمال کئے جانے والے ان ڈیسکوں کا تجربہ سب سے پہلے برطانیہ کی ڈرہم یونیورسٹی میں کیا گیا ہے۔ ان ڈیسکوں کی خاصیت یہ ہے کہ ایک وقت میں ایک سے زیادہ بچے ان کو استعمال کر سکتے ہیں۔