خشک موسم میں بیماریوں سے بچنے کیلئے پانی اور پھلوں کا زیادہ استعمال کریں، طبی ماہرین کی ہدایت
اسلام آباد (اے پی پی) سردی کی شدت میں اضافہ کے ساتھ ہی ماہرین نے خشک موسم کے پیش نظر شہریوں کو پانی اور پھلوں کے زیادہ استعمال کی ہدایت کی ہے۔ نجی ٹی کی رپورٹ کے مطابق سردی میں جہاں نزلہ، زکام اور کھانسی وغیرہ ہو جاتی ہے وہاں جلد کی بیماریاں بھی بڑھ جاتی ہیں۔ انتہائی حساس جلد کی حامل خواتین اور بچے اس موسم میں زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔