اچھرہ: نامعلوم وجوہات پر نوجوان نے گلے میں پھندا ڈال کر زندگی ختم کر لی
لاہور(نامہ نگار) اچھرہ کے علاقہ میں 19سالہ نوجوان نے نامعلوم وجوہات پرگلے میں پھندہ لے کر خود کشی کرلی ہے۔ سیالکوٹ کے رہائشی محمد اشرف کا بیٹا 19سالہ تجمل حسین کچھ عرصہ سے اچھرہ کے علاقہ ذیلدار روڈ پر اےک بیکری میں ملازمت کرتا تھا۔گزشتہ روز بیکری کے تمام ملازم جمعہ کی نماز کی ادائیگی کے لئے مسجد چلے گئے۔ نمازجمعہ کے بعد دےگر ملازم بےکری مےں واپس آ گئے مگر تجمل بیکری پر نہ آیا۔ بیکری مالک نے ایک ملازم کو تجمل کی رہائشگاہ پر اسے بلانے کے لئے بھیجا جب ملازم کمرے مےں پہنچا تو تجمل کی گلے مےں پھندہ لگی لاش پنکھے سے لٹک رہی تھی۔ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس نے نعش قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے جمع کرادی ہے۔