محرم میں امن و امان کیلئے تاجر برادری بھرپور تعاون کرے گی: پاکستان کلاتھ مارکیٹ
لاہور (پ ر) چیئرمین پاکستان کلاتھ مارکیٹ رانا احسن شرافت نے کہا ہے کہ محرم الحرام میں امن و امان قائم کرنے کے لئے تاجر برادری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کیلئے تیار ہے دہشت گردی شیعہ سنی لڑانے کی سازش ہے جو کسی بین الاقوامی ایجنٹ کو پورا کرنے کی خاطر کی جا رہی ہے لیکن اسے ہر صورت ناکام بنایا جائیگا تقریب میں ایم پی اے ڈاکٹر اسد اشرف، تاجر لیاقت سیٹھی، خرم شہزاد، کاشف محمود، رانا ساجد، امیر ہمایوں، عامر اللہ دتہ، حاجی عمر دراز، حاجی یاسین، ملک شاہد مقبول اور دیگر تاجروں نے شرکت کی۔