کپاس کے داموں میں 300روپے من نمایاں کمی
کراچی(مارکیٹ رپورٹر) کاٹن مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے کے دوران داموں میں فی من200تا300 روپے کمی واقع رہی جبکہ ٹیکسٹائل ملوں کی خریداروں کے نسبت پھٹی کی رسد میں اضافے پر40کلو گرام پھٹی کے داموں میں بھی 150تا250 روپے کمی رہی کراچی کاٹن ایسوسی ایشن نے فی من 75روپے کمی پر اسپاٹ نرخ فی من 5825 ر وپے پر بند کئے سندھ میں فی من کپاس کا دام5300تا5900 روپے‘40کلو گرام پھٹی کا دام2200 تا2550 روپے اورفی من بنولہ کھلی کے داموں میں 50تا150روپے کمی کے علاوہ پنجاب میں فی من کپاس کا دام 5750 تا 5950 روپے‘40کلو گرام پھٹی کا دام 2300 تا2700 روپے رہی جبکہ بنولہ اور بنولہ کھلی کے داموں میں کمی رہی کاٹن بروکرز کے مطابق پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کے 15نومبر تک اعدادوشمار حوصلہ افزاءہونے پر ٹیکسٹائل ملوں نے کم داموں خریداری پر بضد رہے جبکہ جنرز بھی آخرکار کم داموں خریداری پر تیار ہوگئے جس کے باعث داموں میں نمایاں کمی واقع رہی اپٹما کے چیئرمین احسن بشیر کا کہنا تھا کہ رواں سال ملک میں ایک کروڑ 50لاکھ گانٹھوں کی پیداوار متوقع ہے علاوہ ازیں ٹیکسٹائل ملوں نے فی الحال بیرون ملک 15 لاکھ گانٹھوں کے درآمدی معاہدے کرلئے ہیں جبکہ سال کے اختتام پر 20لاکھ گانٹھوں کا اسٹاک رہ جائے گا ان اطلاعات کے باعث کاشتکاروں اورجنرز نے گھبراہٹ میں پھٹی اورکپاس کی کم داموں فروخت کررہے ہیں جس کی وجہ سے پھٹی اورکپاس کے داموں میں نمایاں کمی ہوگئی ہے ہفتے کے دوران نیویارک کاٹن مارکیٹ کے وعدے کے داموں میں استحکام جاری رہا۔