تجارت کو فروغ دینے کے لئے حکمت عملی طے کی جائے: نائیجیرین وزیر
اسلام آباد(آن لائن) نائجیریا فروری میں آٹھ ترقی پذیر ملکوں کے درمیان تجارتی بات چیت کی میزبانی کرے گا ¾ یہ بات نائجیریا کے وزیر تجارت اور سرمایہ کاری نے بتائی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ بات چیت رکن ملکوں اور افریقہ کے مابین کاروبار کو بڑھانے کی کوششوں کا حصہ ہے ۔ اولیسیگن اگینگا نے صحافیوں کو بتایاکہ میں اگلے سال فروری میں کسی وقت ڈی ایٹ ملکوں کے وزراءتجارت اور صنعت کی میزبانی کروں گا تاکہ ایک سٹریٹجی تشکیل دی جائے کہ کس طرح ہم ڈی ایٹ ملکوں کے مابین تجارت کو بڑھا سکتے ہیں۔اگینگا جنہوں نے اسلام آباد میں ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس کے موقع پر اپنے مصری ہم منصب سے ملاقات کی ¾ کہا کہ افریقہ کے مابین تجارت بڑھانے کے منصوبے زیر غور ہیں ¾ نائجیریا اور مصر ڈی ایٹ کے صرف دو فریقی رکن ملک ہیں ۔ اگینگا نے کہا کہ ہماری ملاقات کا نتیجہ یہی ہے کہ ہم اس بات کی ضرورت محسوس کرتے ہیں کہ وزراءتجارت اور صنعت مل کر اس بات کو طے کریں کہ کس طرح ہم تجارت کو فروغ دے سکتے ہیں ¾ تاہم پہلے ڈی ایٹ ملکوں کے مابین ایسا ہو گا ۔انہوں نے کہا کہ نائجیریا اس بات پر رضا مند ہے کہ مصر ¾ کینیا اور جنوبی افریقہ کے درمیان اگلے سال ایک اجلاس کی میزبانی کرے تاکہ اس بات پرغور کیا جائے کہ اس طرح حائل رکاوٹوں کو دو کیا جائے اور تجارت کو بڑھایا جائے ۔ یہ افریقہ کے لئے ایک موقع ہے کہ مل کر افریقی ملکوں کے مابین باہمی تجارت کو بڑھایا جائے اور یہ ہدف بھی ہونا چاہیے کہ ڈی ایٹ ملکوں کے باہمی تجارت کو خاطر خواہ حد تک بڑھایا جائے ۔ اگینگا نے کہا کہ انہوں نے جمعرات کے روز اپنے پاکستانی ہم منصب سے ملاقات کی اور یہ کہ دونوں ملک اس بات پر راضی ہیں کہ چینی تیاری اور ٹیکسٹائل میں اشتراک عمل کو فروغ دیا جائے ۔ ڈی ایٹ گروپ ¾ بنگلہ دیش ¾ مصر ¾ انڈونیشیاء، ایران ¾ ملائیشیاء¾ نائجیریا ¾ پاکستان اورترکی پر مشتمل ہے اور ان ملکوں کی مجموعی آ بادی کا تخمینہ ایک ارب کا اندازہ لگایا گیا ہے ۔