ڈی ایٹ کانفرنس کے اعلامیے کا خیر مقدم
لاہور (کامرس رپورٹر) صدر آل پاکستان انجمن تاجران خالد پرویز نے آٹھویں D-8 سربراہ کانفرنس میں شامل 8 اسلامی ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات کے فرورغ کے اعلامیے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ اس سے پاکستان کے تاجروں اور صنعتکاروں کو ایک بڑی مارکیٹ میسر آ سکتی ہے انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ پاک، ایران گیس پائپ لائن منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے تاکہ انرجی بحران پر قابو پانے میں مدد مل سکے اور بیرونی سرمایہ کاری کیلئے ون ونڈو کا¶نٹر قائم کیا جائے۔