امریکی ڈالر‘ برطانوی پاﺅنڈ اور یورو کی قدر میں اضافہ
کراچی (مارکیٹ رپورٹر)پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر اور برطانوی پانڈ کی قدروں میں بالترتیب 5 پیسے اور 55 پیسے جبکہ یورو کی قدر میں 91 پیسے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ نیشنل بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ امریکی ڈالر گذشتہ کاروباری روز کی قیمت فروخت 96.86 روپے سے بڑھ کر 96.91 روپے اور قیمت خرید 94.54 روپے سے بڑھ کر 94.59 روپے ہوگئی۔ مزید برآں برطانوی پانڈ کی قیمت فروخت بھی 154.14 روپے سے بڑھ کر 154.69 روپے اور قیمت خرید 150.43 روپے سے بڑھ کر 150.97 روپے پر بند ہوئی۔ اعداد و شمار کے مطابق یورو کی قیمت فروخت 123.56 روپے سے بڑھ کر 124.47 روپے اور قیمت خرید 120.61 روپے سے بڑھ کر 121.49 روپے ہو گئی۔