کم فیسیں لینے کے باوجود طلبہ کو بے مثال سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں: قائم مقام وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی
لاہور ( سٹاف رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے قائم قام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر لیاقت علی نے کہا ہے کہ سب سے کم فیسیں لینے کے باوجود یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے طلباءو طالبات کو ہر اعتبار سے ایسی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جو شہر کی کسی دوسری پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں بھی فراہم نہیں کی جارہی ہیں۔ وہ گزشتہ روز پنجاب یونیورسٹی ایگزیکٹو کلب میں مختلف فیسوں کی مد میں آمدنی اور اخراجات پر پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔