یونیسف کے تعاون سے ہیلتھ پروگراموں کو مزید م¶ثر بنایا جائیگا: عارف ندیم
لاہور ( سپیشل رپورٹر) سیکرٹری صحت پنجاب عارف ندیم نے کہا ہے کہ صوبے میں امراض کی روک تھام اور ماں بچہ کی صحت کوبہتر بنانے کے لئے یونیسف کے تعاون سے جاری مختلف ہیلتھ پروگراموں کو مزید موثر بنایا جائے گا اور اس کے لئے مربوط طریقہ سے اقدامات کئے جائیں گے۔انہوں نے یہ بات ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ پنجاب کے کمیٹی روم میں صوبے میں یونیسف کے تعاون سے جاری مختلف ہیلتھ پروگراموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں سپیشل سیکرٹری صحت پنجاب بابر حیات تارڑ، ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ ڈاکٹر نثار چیمہ، یونیسف کی چائلڈ سروائیول سپیشلسٹ ڈاکٹر سریتا نیوپان، یونیسف کے میڈیکل آفیسر ڈاکٹر طاہر منظور، ڈائریکٹر ہیلتھ ڈاکٹر تنویر کے علاوہ محکمہ صحت کے سینئر افسران اور ہیلتھ منیجرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں یونیسف کی جانب سے فراہم کئے گئے فنڈز کے موثر استعمال اور انسانی وسائل سے زیادہ سے زیادہ استفادہ کے لئے مربوط انداز میں اقدامات کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔