سینٹ میں پیش ہونےوالی غذائی سروے کی رپورٹ نے پنجاب حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا
لاہور (خصوصی رپورٹر) پنجاب اسمبلی میں ق لیگ کے پارلیمانی لیڈر چودھری ظہیر الدین خاں نے کہا ہے کہ سینٹ میں پیش ہونے والی غذائی سروے کی رپورٹ نے پنجاب حکومت کی ”بے مثال کارکردگی“ سے پردہ اٹھا دیا ہے۔ پنجاب کے 30 لاکھ خاندانوں کا ا یک وقت کی روٹی پر گزارہ لرزا دینے والا انکشاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ گندم اگانے والے کسان اور سستی روٹی تلاش کرنے والا غریب دونوں رو رہے ہیں۔ 1999ءوالی الزام تراشی کی سیاست کو 2008ءمیں پھر زندہ کر دیا گیا اور قیمتی 5 سال الزام تراشی کی منفی مہم کی نذر کر دئیے گئے۔