ہم بھی نہیں چاہتے کراچی میں فوجی آپریشن ہو: وزیراعلیٰ سندھ
لاہور (نوائے وقت نیوز) وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ نے کہا ہے کہ عاشورہ تک فوج کو سٹینڈ بائی پر رکھا ہے۔ کوشش ہے کہ عوام کی جان و مال کی مکمل حفاظت کرسکیں۔ عوام سے گزارش ہے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں مزید کہا کہ سکیورٹی کی ذمہ داریاں پولیس اور رینجرز سنبھال لیں گے۔ کراچی دھماکوں میں پیشرفت ہوئی ہے۔ گزشتہ دنوں مختلف علاقوں میں تین بم ناکارہ بنائے گئے۔ امید ہے پولیس اور رینجرز حالات کنٹرول میں رکھیں گے۔ امن و امان کے قیام کیلئے پولیس اور رینجرز صلاحیت رکھتی ہیں۔ ہم بھی نہیں چاہتے شہر میں فوجی آپریشن ہو۔