امریکہ کا مصری صدر مرسی کی جانب سے وسیع اختیارات ہاتھ میں لینے پر اظہار تشویش
واشنگٹن (اے ایف پی) امریکہ نے کہا ہے کہ مصر کے صدر محمد مرسی کی جانب سے وسیع تر اختیارات سنبھالنے کا اقدام قابل تشویش ہے۔ محکمہ خارجہ کی خاتون ترجمان وکٹوریہ نولینڈ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مصر میں آئینی خلاءکو صرف آئین کی تشکیل کے ذریعے پر کیا جا سکتا ہے۔ آئین میں توازن، جانچ پڑتال، بنیادی حقوق کا احترام، انفرادی حقوق، قانونی کی حکمرانی اور مصر کے عالمی معاہدوں سے مطابقت کا خصوصی طور پر خیال رکھنا ہو گا۔