سابق چیف جسٹس خواجہ شریف کو پنجاب کا نیا محتسب لگانے کا فیصلہ
لاہور (رپورٹ: جاوید یوسف) پنجاب کے محتسب سیکرٹریٹ کے 24 کنسلٹنٹ کا 30 نومبر کو سالانہ کنٹریکٹ ختم ہوجائیگا جس کے بعد یہ افراد موجودہ عہدوں سے فارغ ہوجائینگے۔ معلوم ہوا ہے کہ صوبائی محتسب خالد محمود نئے کنسلٹنٹ کے بارے میں یکم دسمبر سے کوئی احکامات جاری کرینگے۔ معلوم ہوا ہے کہ 24 میں سے بیشتر کنسلٹنٹ کو ایک سال کا دوبارہ کنٹریکٹ دیا جائیگا۔ صوبائی محتسب کا کنٹریکٹ ناقابل توسیع چار سال کا ہوتا ہے جو 7 دسمبر کو ختم ہورہا ہے۔ ایک اطلاع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس خواجہ محمد شریف کو پنجاب کا نیا محتسب لگانے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا ہے۔