شام میں باغی جنگجوﺅں کا اہم فوجی اڈے پر قبضے کا دعویٰ
دمشق/ لندن (آن لائن) شام کے باغی جنگجووں نے مشرقی صوبے دیر الزور میں صدر بشار الاسد کی وفادار فوج کے ایک اڈے پر قبضے کا دعویٰ کیا ہے۔لندن میں قائم شامی آبزرویٹری برائے انسانی حقوق کے سربراہ رامی عبدالرحمان کے مطابق عراقی سرحد کے نزدیک مشرقی شہر دیر الزور کے مشرق میں واقعہ علاقہ اب فوج کے کنٹرول میں نہیں رہا۔ مغربی عراق سے تعلق رکھنے والے جنگجووں نے بھی شامی باغیوں کی سرکاری فوج کے خلاف لڑائی میں مدد کی ہے۔