ایران کے جوہری مسئلہ کا مذاکرات کے سوا کوئی حل نہیں: روس
برسلز (آن لائن) روس نے کہا ہے کہ ایران کے جوہری ایشو کا مذاکرات کے علاوہ کوئی متبادل حل ممکن نہیں روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریایکوف نے برسلز میں سینئر سفارتکاروں کے اجلاس کے بعد صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے خلاف فوجی طاقت کے استعمال کی دھمکی مذاکراتی عمل کی راہ میں رکاوٹیں حائل کرسکتی ہیں انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کا واحد حل مذاکرات کے ذریعے ہی ممکن ہے۔