بھارت : منی پور کی خواتین کا احتجاج، کوکی کمیونٹی کےلئے الگ ریاست بنانے کا مطالبہ
منی پور (نوائے وقت نیوز) بھارت کی شمال مشرقی ریاست منی پور کی خواتین نے کوکی کمیونٹی کے لیے علیحدہ ریاست بنانے کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا اور مرکزی شاہراہ بلاک کردی۔منی پورمیں سینکڑوں خواتین نے چھٹے روز بھی احتجاج جاری رکھا اور نیشنل ہائی وے ٹریفک کے لیے بلاک کردی۔ خواتین مظاہرین نے دہلی حکومت کو دھمکی دی ہے کہ اگران کے مطالبے پر کان نہیں دھرے تو احتجاج غیر معینہ مدت تک جاری رہے گا۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے احتجاجی خواتین کاکہناتھاکہ بھارت میں مختلف کمیونٹی سے تعلق رکھنے والوں کے لیے ریاستیں قائم کی گئی ہیں مگر کوکی کمیونٹی کو نظرانداز کردیاگیاہے۔