ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر کی غزہ جنگ میں فتح پر فلسطینی عوام کو مبارکباد
تہران (اے پی پی) ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی نے غزہ جنگ میں فتح حاصل کرنے پر فلسطینی عوام اور قیادت کو سلام پیش کرتے ہوئے مبارکباد دی ہے۔ جمعہ کو جاری کردہ اپنے پیغام میں علی لاریجانی نے کہا ہے کہ غزہ جنگ بندی فلسطینیوں کے اتحاد کا نتیجہ ہے۔ فلسطین کے منتخب جمہوری وزیراعظم اسماعیل حانی اور سپیکر عبدالعزیز الدوک کے نام بھیجے گئے مبارکباد کے پیغام میں ایرانی پارلیمنٹ کے سپیکر علی لاریجانی نے فلسطینی عوام اور سیاسی کارکنوں کو ہر طرح کی امداد کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ تمام فلسطینی گروپس نے متحد ہو کر اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کیا اور شاندار کامیابی حاصل کی۔