ترکی شام کی سرحد پر پیٹریاٹ میزائل نصب کرنے سے باز رہے: روس
ماسکو (اے ایف پی) روس نے ترکی کی جانب سے شام کی سرحد پر پیٹریاٹ میزائلوں کی تنصیب پر خبردار کیا ہے اور کہا ہے کہ اس اقدام سے تباہ کن ہتھیاروں کے استعمال کیلئے اشتعال دلانے میں مدد مل سکتی ہے۔ روس کے وزیر خارجہ سرگئی لاروف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جتنے زیادہ ہتھیار جمع کئے جائیں گے اتنا ہی ان ہتھیاروں کے استعمال کا خطرہ پیدا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی نہیں چاہے گا کہ نیٹو شام کے بحران میں شامل ہو۔ روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہتھیاروں کو جمع کرنے سے خطرات جنم لیں گے جس میں بیرونی عناصر طاقت کے استعمال کیلئے سرگرم ھو جائیں گے۔