قاضی حسین احمد کے قافلے پر خود کش حملے کی مذمت کرتے ہیں: مسلم لیگ ن فرانس
پیرس (صاحبزادہ عتیق الرحمن) مسلم لیگ ن فرانس کے صدر اختر بٹ ، یوسف خان نے مشترکہ بیان میں سابق امیر جماعت اسلامی اور سربراہ ملّی یکجہتی کونسل قاضی حسین احمد کے قافلے پر خودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے حملہ اتحاد امت کیخلاف سازش اور سکیورٹی اداروں کی ناکا می کا منہ بولتا ثبوت ہے۔