مسلم لیگ (ن) نے سیاسی اتحاد کیلئے رابطے شروع کر دیئے
لاہور (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ (ن) نے نئے سیاسی اتحاد کیلئے رابطے شروع کر دیئے ہیں۔ امت کی رپورٹ کے مطابق نئے اتحاد میں مسلم لیگ (ن)، جماعت اسلامی ہم خیال گروپ اور فنکشنل لیگ شامل ہو سکتے ہیں۔ نواز شریف بھی نئے اتحاد کے بارے میں بتا چکے ہیں لیاقت بلوچ کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) اور تحریک انصاف سے اتحاد کے چانسز ففٹی ففٹی ہیں۔