بین الاقوامی ادارہ برائے جوہری توانائی کا کہنا ہے کہ ایران نے یورینیم افزودہ کرنے کا کام عارضی طور پر روک دیا ہے۔
عالمی ادارہ کی رپورٹ میں یورینیم افزودہ کرنے کا کام روکنے کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی ہے۔ پروگرام معطل ہونے کے باوجود عالمی جوہری توانائی کے ادارے نے ایران کی ممکنہ جوہری تیاریوں کے بارے میں تشویش کا اظہار کیا ہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ایران میں یورینیم افزودہ کرنے کی پیداوار تین ٹن سے تجاوز کرگئی ہے۔ ماہرین کا ماننا ہے کہ اتنی تعداد سے کم از کم دو بم بنائے جاسکتے ہیں۔ دوسری طرف ایران کے جوہری پروگرام کے سربراہ کا کہنا ہے کہ جوہری پروگرام جاری ہے۔ دشمنوں کاوائرس کا منصوبہ ناکام بنادیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایران نے اٹھارہ ماہ پہلے وائرس کا پتہ چلالیا تھا اور حفاظتی اقدامات کرلیے تھے۔