
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ایک اور بڑا جھٹکا لگ گیا، سیکریٹری جنرل اسد عمر نے پارٹی چھوڑنے کا فیصلہ کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسد عمر تحریک انصاف سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کچھ دیر بعد کریں گے۔اس سے قبل اسد عمر کو اڈیالہ جیل سے رہا کیا گیا، جیل انتظامیہ کے مطابق اسد عمر کو عدالتی حکم پر رہا کیا گیا۔خیال رہے کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے اسد عمر کو رہا کرنے کے احکامات جاری کیے تھے۔ذرائع کے مطابق اسد عمر رہائی کے بعد گیٹ نمبر ایک سے پرائیویٹ گاڑی میں بیٹھ کر چلے گئے تھے۔ انہیں رہائی کے بعد دوبارہ گرفتار نہیں کیا گیا۔