Waqt News
Friday | June 09, 2023
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار
  • Magazines
    • Sunday Magazine
    • Mahnama Phool
    • Nidai Millat
    • Family Magazine
  • News Paper & TV Channel
    • Waqt TV
    • The Nation
  • NAWAIWAQT GROUP
Nawaiwaqt
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • خبریں
    • قومی
    • ملتان
    • بین الاقوامی
    • کاروبار
    • دلچسپ و عجیب
    • کھیل
    • جرم و سزا
    • تفریح
    • لاہور
    • اسلام آباد
    • کراچی
  • متفرق شہر
    • آزادکشمیر
    • پشاور
    • حافظ آباد
    • سیالکوٹ
    • جھنگ
    • کوئٹہ
    • شیخوپورہ
    • سرگودھا
    • ساہیوال
    • گوجرانوالہ
    • گجرات
    • میانوالی
    • ننکانہ صاحب
    • وہاڑی
  • قلم اور کالم
    • کالم
    • اداریہ
    • مضامین
    • ایڈیٹر کی ڈاک
    • نوربصیرت
    • ادارتی مضامین
    • سرے راہے
  • پرنٹ ایڈیشن
    • آج کا اخبار
    • e - اخبار

تازہ ترین

  • استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین آج رات برطانیہ جائیں گے
  • آئی ایم ایف کی شرط مسترد، بجٹ میں سبسڈی کیلئے رقم مختص
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
  • تحفظات دور ، بلوچستان عوامی پارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ
  • بجٹ تقریر: اسحاق ڈار نے مہنگائی اور غربت میں اضافے کا عندیہ دے دیا

بالٹی اور بیانیہ 

May 24, 2023 7:01 AM, May 24, 2023
  • عبداللہ طارق سہیل
شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
بالٹی اور بیانیہ 

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے، لگتا ہے خان صاحب کی طبیعت میں افاقہ ہے۔ لگتا ہے کیا مطلب؟ ، افاقہ ہے اور ٹھیک ٹھاک ہے۔ ان کی وہ ٹانگ جو سال بھر سے ”لاعلاج“ چلی آ رہی تھی (کم از کم شوکت خانم ہسپتال کے ڈاکٹروں کی رپورٹیں پڑھ کر ایسا ہی لگتا تھا، 9 مئی کو اچانک، فی الفور معجزانہ طور پر ٹھیک ہو گئی۔ اس سے بڑھ کر اور افاقہ کیا ہو سکتا ہے۔ پی ٹی آئی والوں کا یہ دعویٰ درست لگتا ہے کہ خان کے سر پر روحونیاتی بزرگوں کا سایہ ہے، سال بھر کی بیماری چٹکی بجاتے ہی ختم (واضح رہے، یہ چٹکی بجانا محض محاورہ ہے، یہ مت سمجھئے کہ چٹکی رینجرز والوں نے بجائی تھی)۔ 

استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین آج رات برطانیہ جائیں گے

_________

صرف ٹانگ ہی ٹھیک نہیں ہوئی، ان کی وہ بالٹی بھی رخصت ہوئی جو خان صاحب کی شخصیت کا ”جزو غیر منقسم“ سمجھی جانے لگی تھی۔ ادھر خان صاحب کا نام کسی ٹی وی سکرین پر گونجا، ادھر بالٹی کی تصویر ذہن میں لپکی۔ گہری سیاہ رنگت والی بالٹی۔ کہ جس پر شب ریجور کی پھبتی سوجھی والا مصرعہ فٹ آئے۔ گزشتہ روز خاں صاحب نیب پیشی کے لیے خزاں رسیدہ زماں پارک سے نکلے تو بالٹی ان کے سر پر نہیں تھی۔ 

عوام الناس نے بالٹی کی غیر موجودگی بری طرح محسوس کی جو خاں صاحب کے سر سے ایسے غائب ہوئی کہ جیسے بالٹی نہ ہوئی، امریکی سازش کا بیانیہ ہوا۔ 

آئی ایم ایف کی شرط مسترد، بجٹ میں سبسڈی کیلئے رقم مختص

صرف بالٹی ہی نہیں ، کچھ اور بھی تھا جو غیر موجود تھا۔ یہ غیر موجودگی لوگوں نے خاص طور سے محسوس کی اور یہ تھے وہ کارکن جو ہمیشہ خان صاحب کے ساتھ نکلتے رہے ہیں لیکن اس بار نہیں نکلے۔ 

خان صاحب زمان پارک سے نکلے تو تنہا تھے۔ سکیورٹی اہلکاران قانونی مشیروں کے سوا کوئی اور ان کے ساتھ نہیں تھا۔ جب نیب آفس پہنچے تب بھی یہی صورتحال تھی اور نیب آفس سے پھر لاہور روانہ ہوئے تو بھی اکیلے ہی تھے۔ 

کارکن کہاں گئے؟۔ جیل جانے والوں کی تعداد تو بہرحال محدود تھی۔ کل پرسوں ہی خان صاحب نے کسی غیر ملکی چینل کو ایک ”فرینڈلی“ انٹرویو میں یہ دعویٰ بھی کیا کہ ملک کے 99 فیصد عوام ان کے ساتھ ہیں۔ کمال ہے، ننانوے کے ننانوے ہی غائب ؟۔ 

سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

_______

سیانے کہتے آئے ہیں، جو کام تم خود نہ کرتے ہو یا خود نہ کر سکتے ہو، اس کی نصیحت دوسروں کو کبھی مت کرو۔ 

بہرحال خان صاحب نے ایک روز پہلے خطاب کیا، چند قریبی سن رہے تھے۔ یکایک ایک نے نعرہ لگایا امریکی غلامی نامنظور۔ 

خان صاحب نے اسے فوراً جھڑک دیا اور کہا، کبھی عقل سے کام لے لیا کرو۔ سیانے کہتے آئے ہیں کہ....خیر، جانے دیں۔ 

_______

امریکہ فرانس برطانیہ کے تین چار میڈیا ذرائع کو خان صاحب نے انٹرویو دئیے ہیں۔ ہر انٹرویو کا خلاصہ یہی ہے کہ پاک فوج نے ان کے خلاف سازش کی، ان کی حکومت ختم کرا لی، اب امریکہ کو چاہیے کہ وہ خان صاحب کی مدد کرے۔ خان صاحب نے بار بار یہ تاکید بھی کی کہ پاکستان کی فوج بہت طاقتور ہے۔ یہ نشاندہی بار بار کرنے کی ضرورت کیوں محسوس ہوئی؟.... شاید وہ امریکہ کو یہ بتا رہے تھے کہ ہلکی پھلکی آواز بلند کرنے سے مدعا پورا نہیں ہو گا، زور دار احتجاج کرنا ہو گا تاکہ پاک فوج دباﺅ میں آئے اور مجھے پھر سے کرسی پر تشریف فرما کر دے۔ 

تحفظات دور ، بلوچستان عوامی پارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت کا فیصلہ

فی الوقت امریکہ کی طرف سے کوئی آواز بلند نہیں ہو رہی۔ ہاں ، سابق حکمران جماعت کے بہت سے ارکان کا نگرس و سنیٹر آواز بلند کر رہے ہیں جو نتیجہ خیز ہونے سے بہت دور ہے۔ حکمران جماعت اور حکومت کچھ کرے تو بات بنے لیکن وہ تو کچھ بھی نہیں کر رہی۔ 

لگتا ہے، خان صاحب نے ”امریکی سازش اور سائفر“ والا بیانیہ عارضی طور پر واپس لیا ہے وہ کچھ دن اور انتظار کریں گے، امریکہ سے حوصلہ افزا جواب نہ ملا تو یہ واپس لیا گیا بیانیہ پھر سے واپس آ سکتا ہے۔ ۔ لیکن اس صورت میں بھی پاکستان کے اندر سے ”ہم لے کے رہیں گے آزادی، تیرا باپ بھی دے گا آزادی“ کے نعرے لگانے والوں کوڈ ھونڈنا پڑے گا۔ چراغِ رخ زیبا لے کر 

بجٹ تقریر: اسحاق ڈار نے مہنگائی اور غربت میں اضافے کا عندیہ دے دیا

_______

ادھر پی ٹی آئی کا پیڑ جھڑتا جا رہا ہے۔ معمولاً تو پیڑوں کے پتے ہی چھڑا کرتے ہیں لیکن یہاں عجب ماجرا ہوا ہے، شاخیں اور ٹہنیاں جھڑنے لگی ہیں۔ 

سلسلہ جاری رہا تو ٹنڈ منڈ تنا ہی رہ جائے گا اور ایسے تنے پھر سے ہرے نہیں ہوا کرتے، انہیں آرا مشین ہی لے جایا جاتا ہے۔ 

_______

اور ایک ٹہنا تو ایسا جھڑا ہے کہ پی ٹی آئی سے زیادہ پرویز الٰہی کا پیڑ ہی ننگا بچا ہو گیا ہے، پرویز الٰہی کے پیڑ کا یہ واحد ٹہنا تھا۔ وجاہت حسین نامی اس ٹہنے نے جھڑنے کے بعد اعلان کیا ہے کہ وہ اس گھرانے کے آنگن میں ہرا ہونا پسند کرے گا جسے پرویز الٰہی اپنا سب سے بڑا دشمن گھرانہ گردانتے ہیں۔ وجاہت حسین نے کہا کہ وہ اگلے انتخابات میں مسلم لیگ ن سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کریں گے۔ پرویز الٰہی کا شجر گویا سوکھ گیا۔ اگرچہ ان کا ایک نونہال خیر سے سلامت ہے لیکن وہ یہاں سے بہت دور سپین میں عوامی خدمت گاری کر رہا ہے اور وطن واپسی کا کوئی ارادہ نہیں۔ ظاہر ہے، جس کے ایک کھرب سے بھی زیادہ اثاثے سپین میں ہوں، وہ پاکستان لوٹنے کا سوچے بھی کیوں۔ لگتا ہے، ناتواں بڑھاپے کا سفر پرویز الٰہی کو اب اکیلے ہی کاٹنا پڑے گا۔ 

شیئر کریں:
Share
Tweet Google+ Whatsapp
عبداللہ طارق سہیل

عبداللہ طارق سہیل

مشہور ٖخبریں
  • فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی منصوبہ بندی‘

    Jun 09, 2023
  • اب ”صحافت“ کی ساکھ لٹنے کی دہائی کیوں

    Jun 08, 2023
  • پی ٹی آئی کور کمیٹی میں مزید دو ارکان شامل، نوٹیفکیشن جاری

    Jun 08, 2023 | 23:15
  • ملفوظات زرداری 

    Jun 08, 2023
E-Paper Nawaiwaqt
اہم خبریں
  • استحکام پاکستان پارٹی کے قائد جہانگیر ترین آج رات برطانیہ ...

    Jun 09, 2023 | 19:43
  • آئی ایم ایف کی شرط مسترد، بجٹ میں سبسڈی کیلئے رقم مختص

    Jun 09, 2023 | 19:30
  • سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ

    Jun 09, 2023 | 19:18
  • تحفظات دور ، بلوچستان عوامی پارٹی کا بجٹ اجلاس میں شرکت کا ...

    Jun 09, 2023 | 19:12
  • بجٹ تقریر: اسحاق ڈار نے مہنگائی اور غربت میں اضافے کا عندیہ ...

    Jun 09, 2023 | 18:57
  • کالم
  • اداریہ
  • سرے راہے
  • فارمیشن کمانڈرز کانفرنس اور 9 مئی کی ’سازشی ...

    Jun 09, 2023
  • اس جہنم سے نکالو

    Jun 09, 2023
  • حقیقی آزادی کے ڈرم

    Jun 09, 2023
  • یہ نہیں ہونا چاہیے تھا!!!!!!

    Jun 09, 2023
  • اب ”صحافت“ کی ساکھ لٹنے کی دہائی کیوں

    Jun 08, 2023
  • 1

    رواں مالی سال کا اقتصادی سروے اور ’میثاقِ معیشت‘ کی ضرورت

  • 2

    شرپسندوں کے خلاف  فوری کارروائی کی جائے 

  • 3

    پنجاب حکومت کا  ’اب گاﺅں چمکیں گے ‘ پروگرام 

  • 4

    ملک بھر میں کاروباری مراکز رات آٹھ بجے بند کرنے کا  حکومتی فیصلہ اور تاجروں کی ...

  • 5

    سعودیہ میں ایرانی سفارت خانہ کھل گیا

  • 1

    جمعة المبارک‘ 19 ذیقعد‘1444ھ‘ 9 جون 2023ئ

  • 2

    جمعرات ، 18 ذیقعد، 1444ھ، 8جون 2023ئ

  • 3

    بدھ‘ 17 ذیقعد‘ 1444ھ‘ 7 جون 2023ء

  • ادارتی مضامین
  • مضامین
  • ایڈیٹر کی ڈاک
  • حیرتوں کا اک جہان.... چین 

    Jun 09, 2023
  • بیرون ملک بسنے والے پاکستانی اور ملک کی معاشی ...

    Jun 09, 2023
  • عمران خان ایک بندگلی میں

    Jun 09, 2023
  • قائداعظم کے سپاہی، سراپا شفقت، چاچا بختاوری

    Jun 09, 2023
  • بیسویں گریڈکے اساتذہ کی محرومی

    Jun 09, 2023
  • کچے کے ڈاکو، پکے کے ڈاکو ۔

    Jun 09, 2023
  • 9مئی کیوں ہوا؟ کس نے کیا؟

    Jun 09, 2023
  • چوپٹ راج آخر کب تک؟

    Jun 09, 2023
  • 9مئی کیوں ہوا؟ کس نے کیا؟

    Jun 08, 2023
  • چوپٹ راج آخر کب تک؟ 

    Jun 08, 2023
  • نور بصیرت
  • قائد اعظم نے فرمایا
  • فرمودہ اقبال
  • 1

     صدقہ کی فضیلت

  • 2

    خواجہ نورالزمان اویسی

  • 3

    حقیقت دین اور اصلاح معاشرہ (1)

  • 1

    پاکستان کی خارجہ پالیسی

  • 2

    فرمان قائد

  • 3

    پاکستان کی خارجہ پالیسی

  • 4

    پاکستان

  • 1

    بالِ جبریل

  • 2

    فرمودہ اقبال

  • 3

    بالِ جبریل

  • 4

    بانگ ِ درا

  • حالیہ تبصرے
  • زیادہ پڑھی گئی
  • نوائے وقت گروپ
  • رابطہ
  • اشتہارات
Powered By
Copyright © 2023 | Nawaiwaqt Group