رانا ثنا اللہ کے نئے احکامات،لانگ مارچ کو روکنے کی طرف ایک اور قدم

اسلام آباد:وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے اسلام آباد ، کے پی کے اور پنجاب کے 18 مقامات سمیت ڈیپلومیٹک انکلیو کو بند کرنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔ اسلام آباد کے پی کے اور پنجاب کے 18 مقامات سمیت ڈیپلومیٹک انکلیو کو بند کرنے کے احکامات جاری ہوگئے ہیں۔وزیر داخلہ نے ڈپلومیٹک انکلیو کےگیٹ نمبر 2 اور 6 کو بند کرنے کے احکامات بھی جاری کیے جبکہ اسلام آباد میں مختلف مقامات پر فائر بریگیڈ اور ایمبولینس اسٹینڈ بائے رکھنے، ڈپلومیٹک انکلیو کے باہر بھی فائر بریگیڈ اور ایمبولینس رکھنے کے احکامات ہیں۔ لاہور پولیس کے35 پولیس سٹیشنز میں اینٹی رائٹ کا سامان تقسیم اینٹی رائٹ فورس کی نفری بھی تھانوں کے ساتھ اٹیچ کر دی گئی۔اینٹی رائٹ فورس کو ٹیئر گیس اور اینٹی رائٹ کٹس کے ساتھ لیس کر کے بھجوایا گیا ۔لاہور پولیس کے جوانوں کو حفاظتی شیلڈز ، ہیلمٹ اور لاٹھیاں بھی تقسیم کی گئیں،پولیس حکام کو سخت ہدایات دی گئی کہ شہر میں کسی جگہ بھی مظاہرین کو اکٹھا نہ ہونے دیا جائے ۔