کوئٹہ کے علاقے قمبرانی روڈ پر دھماکے سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔پولیس کے مطابق دھماکا قمبرانی روڈ پر اس وقت ہوا، جب بازار میں رش زیادہ تھا۔ دھماکے سے تین افراد زخمی ہوئے، جنہیں ابتدائی طبی امداد کیلئے بولان میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔دھماکے کے فوراً بعد سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنے شروع کردیئے، جب کہ بم ڈسوزل اسکواڈ کا عملہ بھی موقع پر پہنچ گیا۔ سیکیورٹی حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت کا تعین کیا جا رہا ہے۔