افغان صدر اشرف غنی نے 2 ہزار طالبان قیدیوں کو رہا کرنے کے احکامات جاری کردیے۔ تفصیلات کے مطابق افغان حکومت اور طالبان کی جانب سے عیدالفطر کے موقع پر تین روزہ جنگ بندی کے اعلان کے بعد صدر اشرف غنی نے 2 ہزار طالبان قیدیوں کی رہائی کا حکم دیا۔ ترجمان افغان صدر کا کہنا ہے کہ طالبان کی 3روزہ جنگ بندی کےجواب میں قیدیوں کو رہا کیا جا رہا ہے افغان حکومت کا یہ فیصلہ خیرسگالی کی جانب ایک قدم ہے۔ ہفتے کو افغانستان میں طالبان حکومت نے افغان حکومت کے ساتھ تین دنوں کی جنگ بندی کا اعلان کیا تھا۔افغان صدر اشرف غنی نے بھی اس اعلان کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ افغان فوج بھی اس جنگ بندی کا احترام کرے گی۔
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024