طویل عرصے کے بعد یہ پہلی بار ہے کہ کسی وبا کی وجہ سے دنیا کے ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان اپنے مذہبی دن کو سادگی سے منا رہے ہیں ۔ رمضان کے مقدس مہینے کے اختتام کے موقع پر مسلمان روایتی طور پر مسجد میں نمازادا کرتے ہیں ،اس دن دعوتوں کااہتمام کیا جاتا ہے ، نئے لباس پہنے جاتے ہیں ، تحائف اور میٹھی اشیا کی تقسیم کی جاتی ہے۔
کورونا وائرس کے پھیلاؤ سے بچنے کے لیے سعودی عرب، متحدہ عرب امارات ، انڈونیشیا، ملائیشیا، ترکی اور بنگلہ دیش سمیت تقریبا تمام ہی ممالک میں نماز عید کے اجتماعات کا سخت احتیاطی تدابیر کے ساتھ اہتمام کیا گیا، جبکہ کئی ممالک میں نماز کے اجتماعات کو محدود اور مختصر بھی کردیا گیا ۔
پنجاب حکومت نے پیر کو چھٹی کا اعلان کر دیا
Mar 28, 2024 | 17:38