طیارہ حادثہ کی تحقیقات ’’پائیلٹا‘‘سے کرائی جائیں، سردارممتازخان
ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)معروف سیاسی وسماجی شخصیت کیپٹن سردارممتازخان نے لاہورسے کراچی جانے والے پی آئی اے کے مسافرطیارے،جس میں90کے قریب مسافرسوارتھے، کے حادثہ پرگہرے دکھ اورغم کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ اس حادثہ میںجتنی بھی شہادتیںہوئی ہیں،اورانکے لواحقین کے دکھ اورغم میںبرابرکے شریک ہیں،اوردعاگوہیںکہ اللہ کریم انکے درجات بلندفرمائیںاورلواحقین کوصبرجمیل عطاء فرمائے،سردارشعیب ممتازنے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ اس سارے واقعہ کی تحقیقات پائلٹس یونین کی جوتنظیم ہے،’’پائیلٹا‘‘اس تنظیم کے ذریعے تمام تحقیقات کروائی جائیںتاکہ اصل صورتحال سامنے آسکے،انہوںنے کہاکہ یہ بہت بڑاسانحہ ہے،کہ بہت سے خاندان اپنے بچوںسمیت عیدکی خوشیاںمنانے لاہورسے کراچی جارہے تھے،مگروہاںپہنچنے سے قبل ہی اس دنیاسے ہمیشہ کیلیئے جداہوگئے،انہوںنے کہاکہ بلاشبہ یہ ایک بہت بڑاقومی سانحہ ہے،جس پرپوری قوم دکھ اورغم میںڈوبی ہوئی ہے،انہوںنے کہاکہ ہم لواحقین کے دکھ میںبرابرکے شریک ہیں اورانکے پیاروںکے ساتھ بھرپورہمدردی کااظہارکرتے ہیں،اوراللہ تعالیٰ سے دعاکرتے ہیںکہ اللہ پاک پاکستان کوہرقسم کی آفات وحادثات سے محفوظ رکھے۔