مکرمی! ہمارے ہاں خوراک کے ضیاع کی روک تھام ضروری ہے۔ اس کیلئے گھر میں موجود چیزوں کو پہلے استعمال کیا جائے۔ خوراک کو فریج میں یا کچن میں اچھی طرح سے محفوظ کیا جائے تاکہ وہ جلدی خراب نہ ہو۔ خالی پیٹ کھانے پینے کی چیزوں کی خرید و فروخت سے اجتناب کریں۔ ضرورت سے زائد خوراک کو اچھی حالت میں ضرورت مندوں تک پہنچائیں۔ حال ہی میں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے Food Excessof Dispsal 2019 Regulation پاس کی ہیں۔ ریگولیشن کا مقصد خوراک کے ضیاع کو روکنا اور اس کی کلیکشن کا مناسب انتظام کرکے حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ضرورت مندوں تک پہنچانا ہے۔ پاکستان میں خوراک کے متعلق یہ اپنی نوعیت کا پہلا قانون ہے جو خوراک کے ضیاع کو روکنے اور اس کے درست استعمال کیلئے وضع کیا گیا ہے۔ ایک سروے کے مطابق خوراک کا تقریباً 40 فیصد حصہ ضائع ہو جاتا ہے۔ حکومت خوراک کے تحفظ اور اس کے حقداروں تک اس کی حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق ترسیل کو یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہے۔ انفرادی طورپر بھی ہم سب کو اس مہم کا حصہ بن کر رزق کے ضیاع کو روک کر حقدار تک اس کا حق پہنچانے کی جستجو میں شامل ہونا چاہئے تاکہ حقوق اللہ اور حقوق العباد کو بیک وقت پورا کیا جا سکے۔ (فرحین بٹ۔ لاہور)
بول کہ لب آزاد ہیں تیرے … یاد نہیں دلائوں گا
Mar 18, 2024