وزیراعظم بیوہ کو قبضہ مافیا سے نجات دلوائیں
مکرمی: میں اپنے بچوں کے ہمراہ اسلام آباد کے مضافاتی علاقے میانہ تھب سہالہ میں رہائش پزیر ہوں میری ملکیت 50 کنال اراضی جدی کھیوٹ نمبر 19 میں ہے۔ کچھ عرصے سے بااثر اور قبضہ گروپ اس قطعہ اراضی پر بری نظریں گاڑھے ہوئے ہے وہ کئی مرتبہ مختلف انداز میں زمین پر قبضہ کرنے کی کوشش کر چکا ہے۔ کچھ عرصے قبل اراضی پر قیمتی درخت کاٹے گئے اور پھر مسلح افراد درخت چوری کرکے لے گئے۔ قبضہ گروپ کے خلاف کارروائی کے لیے میں نے وزیراعظم پورٹل سیل میں درخواست بھجوائی جو پولیس اسٹیشن سہالہ کو مارک ہوئی مگر مقامی پولیس نے ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی۔ میری وزیراعظم عمران خان سے اپیل ہے کہ مجھ جیسے شریف شہریوں کو قبضہ گروپ سے نجات دلائیں۔
حفضہ بی بی، بیوہ محمد گلزار میانہ تھب سہالہ 0333-8879728