لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق اہم پیشرفت کئی برسوں سے گمشدہ شہری گھر لوٹ آئے
کراچی (وقائع نگار)سندھ ہائیکورٹ لاپتا افرادکی کی بازیابی سے متعلق اہم پیش رفت ،کئی برسوں سے لاپتا شہری گھر واپس آگئے۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں لاپتہ افراد کی بازیابی سے متعلق سماعت ہوئی جہاں بینک ملازم اون بازیابی کے بعد خود عدالت میں پیش ہوگیا جبکہ لاپتا شہری غلام علی کی پولیس نے گرفتاری ظاہر کردی پولیس کا کہنا تھا کہ لاپتا شہری سعید احمد کو موچکو کے علاقے میں قتل کردیا تھا، ملزم گرفتار کرلیے گئے ۔ عدالت نے لاپتا افرادکی تینوں درخواستوں کو نمٹا دیا عدالت کا کہنا تھا کہ ہم روز کوشش کرتے ہیں لاپتا افرادکا سراغ لگایا جاسکے،چلیں کسی طرح تو گمشدہ افراد کا سراغ لگا۔عدالت نے لاپتا افرادکی دیگر درخواستوں پر آئی جی سندھ، ڈی جی رینجرز اور دیگر سے رپورٹ طلب کرلی،عدالت متعلقہ اداروں سے 22 اگست کو رپورٹ طلب کرلی گزشتہ روز بھی پولیس نے 20 لاپتا افرادکی بازیابی سے متعلق رپورٹس عدالت میں پیش کیں تھیں۔