سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ملتوی
کراچی (وقائع نگار) سندھ ہائیکورٹ نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی، اے آئی جی تنویر طاہر اور دیگر ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت جمعہ تک ملتوی کردی ہے ۔جمعرات کو سندھ ہائیکورٹ میں دوران سماعت ملزمان کے وکلا کی عدم حاضری پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔عدالت نے فاروق ایچ نائیک کے معاون وکیل سے کہا کہ کب تک آپکی بات مانیں کب تک آپ کو مہلت دیں ؟ ، عدالت نے ملزم سے استفسار کیا کہ آپ نے چیک پر دستخط کیے تھے ؟ ملزم فیصل بشیر کا کہنا تھا کہجی میں نے دستخط کیے تھے عدالت کا کہنا تھا کہ آپ نے جن چیکس پر دستخط کیے تھے تو وہ پیسے کہاں گئے ؟ وہ پیسے فرشتے لے گئے ؟ ملزم کے وکیل کاکہنا تھا ہمیں دلائل دینے کیلئے مہلت دی جائے ،عدالت کا کہنا تھا کہ اب بہت ہوا ہر بار مہلت نہیں دیں گے آپ آج ہی دلائل شروع کریں۔ عدالت نے ملزم کے وکیل کو مہلت دیتے ہوئے سماعت کل تک ملتوی کردی ۔