ائرپورٹ ٹریفک پولیس کا عمرے پر جانے والی فیملی پر تشدد، تھانے میں بند کروادیا
کراچی (خبر نگار)ائرپورٹ ٹریفک پولیس آپے سے باہر ہو گئی۔عمر ے پر جانیوالی فیملی کوتھانے میں بندکروادیا۔واقعہ کے مطابق ایک فیملی دوپہر2 بجے عمرے کی فلائٹ سے سعودی عرب جارہی تھی جب اس خاندان کے16 افراد ائیرپورٹ پہنچے تو ٹریفک پولیس کے بعض اہلکار پارکنگ میں گاڑی روکنے پر آپے سے باہرہوگئیفیملی سے بدتمیزی اور مارپیٹ شروع کردی ۔دوبچوں اورانکے والد کو سڑک پرماراگیاعمرے پر جا نے کاکہتے رہیکہ ہماری فلائٹ نکل جائیگی پولیس کورحم نہ آیااور پولیس اہلکارفیملی کے ارکان کو مارتے ہوئے ائیرپورٹ تھانے لے گئے تھانے میں بھی مارپیٹ کا سلسلہ جاری رہا۔ یولیس نیشہریوں کوچھوڑنے سے انکاردیا۔