لیبیا میں جنگ بندی کیلئے ابھی حالات سازگار نہیں،خلیفہ حفتر کی فرانسیسی صدر سے گفتگو
پیرس(اے پی پی) لیبیا کے مشرقی علاقے پر قابض قومی فوج ( ایل این اے) کے کمانڈر خلیفہ حفتر نے کہا ہے کہ جنگ زدہ ملک میں بحران کے حل کے لیے مشمولہ سیاسی مذاکرات ضروری ہیں۔اگر جنگ بندی کے لیے حالات سازگار بنائے جاتے ہیں تو پھر وہ ان مذاکرات کے لیے تیار ہیں۔وہ گزشتہ روز پیرس میں فرانسیسی صدر ماکروں سے ملاقات میں گفتگو کررہے تھے۔