کرکٹر آصف علی کی بیٹی کی نماز جنازہ ادا ،بہشتی قبرستان میں سپرد خاک
فیصل آباد(آئی این پی) کرکٹر آصف علی کی بیٹی نور فاطمہ کی نماز جنازہ فیصل آباد میں ادا کردی گئی۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی آصف علی کی 2 سالہ بیٹی نور فاطمہ ادا کردی گئی، آصف علی کی بیٹی کوبہشتی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا۔نور فاطمہ امریکا میں دوران علاج انتقال کرگئی تھیں، آصف علی گزشتہ رات بیٹی کی میت لے کر پاکستان پہنچے تھے۔ دو سالہ نور فاطمہ کا کینسر چوتھی اسٹیج پر تھا۔آصف علی کی بیٹی کے بارے میں خبریں رواں برس پی ایس ایل کے دوران سامنے آئی تھیں جب پی ایس ایل میں آصف علی کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز ایک پریس کانفرنس کے دوران اس حوالے سے بات کرتے ہوئے آبدیدہ ہوگئے تھے۔