افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ ، پاکستانی کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا
برسٹل (این این آئی)پاکستانی ٹیم کے کھلاڑیوں نے افغانستان کے خلاف وارم اپ میچ سے قبل بھرپور پریکٹس سیشن میں حصہ لیا ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان اور افغانستان کے درمیان ورلڈ کپ وارم اپ میچ (آج) جمعہ کو کھیلا جائیگا، اس سلسلے میں پاکستانی کھلاڑیوں نے برسٹل میں پریکٹس سیشن میں حصہ لیا اور بھرپور ٹریننگ کی ،شاداب خان اور محمد عامر نے بھی اسکواڈ کو جوائن کیا، ورلڈ کپ کیلئے لاہور سے انگلینڈ روانہ ہونے والے فاسٹ بولر وہاب ریاض بھی ساتھی کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کی ،قومی ٹیم 26 مئی کو بنگلہ دیش کے خلاف ایک اور وارم اپ میچ کھیلے گی جس کے بعد میگا ایونٹ میں اْس کا پہلا میچ 31 مئی کو ویسٹ انڈیز کے خلاف ہوگا۔