پاکستان کی انڈر19کرکٹ ٹیم سری لنکا روانہ ہوگئی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)پاکستان کی انڈر نائینٹین ٹیم سری لنکا روانہ ہوگئی ہے۔ پاکستان سری لنکا کیخلاف پانچ ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کھیلے گا۔ سیریز کا پہلا میچ چھبیس مئی کو کھیلا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر ہونے والے خودکش حملوں کے بعد پاکستان اور سری لنکا کے درمیان منسوح ہونے والی انڈر نائینٹین کرکٹ سیریز کھیلنے قومی ٹیم سری لنکا روانہ ہوگئی ہے۔کپتان راحیل نذیر کی قیادت میں پندرہ رکنی اسکواڈ سری لنکا روانہ ہوا ۔ پاکستان اور سری لنکا کیدرمیان پانچ میچوں کی سیریز چھبیس مئی سے پانچ جون تک کھیلی جائے گی۔