پی سی بی اور شاہد آفریدی فاونڈیشن میں دو سال کا معاہدہ
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ اور شاہد آفریدی فاونڈیشن میں دو سال کا معاہدہ طے پا گیا۔ اس سے قبل پی سی بی نے برٹش ایشین ٹرسٹ کے ساتھ تین سال کا معاہدہ سائن کیا تھا۔ شاہد آفریدی فاونڈیشن کا لوگو سری لنکا کے خلاف سیریز سے کھلاڑیوں کی یویبنفارم پر آویزاں کیا جائے گا جبکہ کسی بھی آئی سی سی ایونٹ میں اس کا لوگو استعمال نہیں کیا جا سکے گا۔ گذشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان اور شاہد آفریدی نے معاہدے پر دستخط کیے۔ اس موقع پر شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ اپنے ادارہ کے ساتھ معاہدہ کر رہا ہوں۔ اب ہمارے لیے ہے کہ اس معاہدہ کے تحت پاکستان میں غریب اور نادار لوگوں کی مدد کی جا سکے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ایم ڈی وسیم خان کا کہنا تھا کہ ہمیں خوشی ہے کہ شاہد آفریدی فاونڈیشن کے ساتھ ملکر ملک میں نادار اور غریب لوگوں کی مدد کر سکیں گے۔