محمود خان ٹرافی باسکٹ بال :ون یونٹ اور نیبر ہڈ کی فائنل میں رسائی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام پاکستان اسپورٹس ویلفیئر ایسوسی ایشن کے اشتراک سے آرام باغ باسکٹ بال کورٹ کراچی پر جاری "محمود خان ٹرافی باسکٹ بال ٹورنامنٹ "میں 2سیمی فائنل کے فیصلے ہوگئے پہلے سیمی فائنل میں ون یونٹ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل ممبا اسکوارڈ باسکٹ بال کلب کو 57کے مقابلے میں 77باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ،فاتح کلب کی جانب سے کاشف سروری 26،تاشفین زیدی 21اور طلال احمد نے 15جبکہ رنر اپ کلب کی جانب سے محمد طلحہ 16،سعد عبدالباسط15اور نعمان اعوان نے10پوائنٹس اسکور کئے جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں نیبر ہڈ باسکٹ بال کلب نے مد مقابل لیکول بالرز کو 52کے مقابلے میں 62باسکٹ پوائنٹس سے شکست دیکر فائنل کھیلنے کے اعزاز حاصل کرلیا ،فاتح کلب کی جانب سے PIAپائلٹ آفیسر راجہ جہانزیب 26،عبداللہ شاہ 16اور حماد این ڈی خان نے 8 اور ونر اپ کلب کی جانب سے حمزہ علی 25،خضر منیر 18اور جعفر رحمت اللہ نے 12پوائنٹس اسکور کرکے نمایاں کھلاڑی رہے ۔کھیلے گئے میچوں میں ریفریز کے فرائض طارق حسین ،محمد جاوید خان ،عامر غیاث ،سید مصنف شاہ ،ممتاز احمد اور زاہد ملک نے انجام دیئے جبکہ ٹیکنیکل آفیشلز زعیمہ خاتون ،راج کمار اور نعیم احمد تھے ۔میچ سے قبل مہمان خصوصی سابق وفاقی وزیر قانون پروفیسر این ڈی خان سے کھلاڑیوں کا تعارف کرایا گیا اس موقع پر غلام محمد خان ،محمد حیدر خان اور دیگر موجود تھے پروفیسر این ڈی خان نے کہاکہ باسکٹ بال کھیل کا فروغ صحت مند سرگرمیوں کا بہترین ذریعہ ہے کھیل کے فروغ میں کراچی باسکٹ بال ایسوسی ایشن کا کردارنمایاں ہے انہوںنے کہاکہ آرام باغ باسکٹ بال کورٹ نے باسکٹ بال کھیل میں قومی کھلاڑی کو جنم دیا ہے انہوںنے کھلاڑیوں سے کہاکہ وہ وہ اپنے تعلیم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں پر توجہ دیں ۔