اسٹار الیون کی سنسنی خیز مقابلے کے بعد گورنرز الیون کے خلاف فتح
کراچی ( وقائع نگار ) نیا ناظم آباد رمضان کپ کے کوارٹر فائنل مرحلے سے ایک روز قبل کھیلے گئے نمائشی میچ میں اسٹارز الیون نے گورنرز الیون کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد آخری گیند پر 3 وکٹوں سے شکست دے دی۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے گورنرز الیون نے 178 رنز اسکور کئے۔ عمر اکمل نے 78 رنز بنا کر ریٹائر ہوئے۔ گورنر الیون کے کپتان عمران اسماعیل 1 رن بناسکے۔ جواب میں اسٹار الیون کی پانچ وکٹیں 91 رنز پر گر گئیں۔ آخری بلے بازوں نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو 3 وکٹوں سے کامیابی دلادی۔ فخر عالم 20 اور نواب عالم 22 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ مختار احمد نے 43 رنز بنائے۔ عمرْاکمل میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔اس موقع پر گورنرسندھ عمران اسماعیل نے کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے لیئے کوشاں ہے، میدان آباد کریں گے۔ اس مو قع پر عمرْاکمل میچ نے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ وصول کیا ۔