رحمان فائونڈیشن اور مجاہد جیمخانہ کامیاب
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) 24 ویں ڈالٹر ایم اے شاہ نائٹ ٹرافی میں مزید دو میچوں کے فیصلے ہوگئے، دن میں کیھلے جانے والے میچ میں رحمان فاونڈیشن لاہور نے سپارکو پینٹس کو سخت مقابلے کے بعد دو وکٹوں سے شکست دی جبکہ رات میں کیھلے گئے میچ میں مجاہد جیم خانہ نے زاہد ملک اکیڈمی لاہور کو 71 رنز زیر کیا۔ اصضر علی شاہ اسٹیڈیم پر کیھلے گئے پہلے میچ میں سپارکو پینٹس نے پہلے بیٹنگ کی اور مقررہ 20 اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز اسکور کیے۔ جہانزیب سلطان نے 40 رنز کی عمدہ اننگ میں چھ چوکے اور ایک چھکا لگایا، حافط سدیس نے 37 رنز میں پانچ چوکے رسید کئے، جنید علی نے 26 اور ایم فائق نے 24 رنز کا اضافہ کیا۔ منطور خان، داود خان، وقار احمد نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں رحمان فاونڈیشن لاہور نے ہدف 19اوورز میں 8 وکٹوں پر حاصل کرلیا۔ عبدالروف نے 46 رنز کی شاندار اننگ کئھلی جسمیں چار چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ اکبر خان نے 33 اور طارق نواز نے 23 رنز بنائے۔ نائٹ میں ہونے والے میچ میں مجاہد جیم خانہ نے زاہد ملک اکیڈمی کو 71 رنز سے ہرایا۔ مجاہد جیم خانہ لاہور نے 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 141 رنز اسکور کیے، ایم غفران نے 37 اور راشد علی نے 30 رنز بنائے۔ وحید مراد اور ابوبکر نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔ جواب میں زاہد ملک اکیڈمی کی ٹیم 15 اوورز میں 70 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ وحید مراد 22 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔ اسپنر انغمام بھٹی نے عمدہ بولنگ کی اور 17 رند دیکر 4 وکٹیں حاصل کیں، راشد علی اور ناصر رلی نے دو دو شکار کئے۔ امپائرز نزیر بٹ، عقیل عادل ، اسکورر بلال عزیز تھے۔