کراچی جیم خانہ رمضان ٹرا فی ،عمر سی سی کی دوسری کامیابی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)کراچی جیم خانہ کے زیر، اہتمام 34واں کراچی جیم خانہ رمضان عمر ایسو سی ائٹس ٹرافی میں مزیدایک میچ فیصلہ کن ثابت ہو ا،گروپ اے میںعمر کر کٹ کلب نے ایکمی ٹیکنالوجی کو باآسانی 65رنز سے شکست دیکر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی اور کوارٹر فائنل کی ڈور میں شامل ہوگئی ،میچ کی نمایاں بات عمر سی سی کے عثمان کی شاندار سینچری مین آف دی میچ قرار پائے ،کرا چی جیم خانہ گرائونڈ پر ٹا س جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے عمر کر کٹ کلب نے مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 193رنز اسکورز بنائے،اوپنر عثمان خان نے ناقابلِ شکست سینچری 118رنز دس چوکوں اور پانچ چھکوں کی مدد سے بنائے جبکہ عمر صدیق37اور رمیض راجہ جونئیر نے 32رنز اسکورز بنائے،ایکمی کی جانب سے احمد فاروق،عابد علی ابرو نے1,1وکٹ حاصل کی،جواب میں ایکمی ٹیکنالوجی کی ٹیم نے سات وکٹوں کے نقصان پر 128رنز اسکورز بنائے،شیراز حسین نے 64رنز ناٹ آؤٹ اسکورز بنائے،عمر سی سی کی جانب سے محمد اصغر، شاہ نواز علی،محمد سلمان نے2,2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا،میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی تحسین فیروز ممبر کر کٹ کراچی جیم خانہ نے عمر سی سی کے بیٹسمین عثمان خان کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا،میچ میں میںامپائرنگ کے فرائض ریاض الدین اورریاض خان نے انجام دئیے جبکہ راشد اسلم آفیشل اسکورر تھے۔