علی حسین گولڈ کپ رمضان کر کٹ ملیر کمپینئن سی سی کی کامیابی
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) فیصل جیم خانہ کے زیرِ اہتمام آل کراچی علی حسین گولڈ کپ رمضان کر کٹ فیسٹول میں مزید ایک میچ فیصلہ کن ثابت ہو ا ملیر کمپینئن سی سی نے مال پاکستان ٹیم کو 151رنز کے بڑے مارجن سے شکست دیدیا،میچ کی خصوصیت یاسر منیر کا آل رائونڈ کھیل تھا جو مین آف دی میچ قرار پائے، سی اے اے کر کٹ اسٹیڈیم پر ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کر تے ہو ئے ملیر کمپینئن سی سی نے سات وکٹوں کے نقصان پر 268رنز اسکورز بنائے، فضل سبحان 50، عباد خان44،یاسر منیر42اور عدیل خان نے29رنز اسکورز بنائے،حماد عالم ،ایم آصف نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں،جواب میںمال پاکستان کی ٹیم 117رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،اسد علی نے 64رنز اسکورز بنائے،ملیر کمپینئن کی جانب سے اسرارالحق نے نپی تلی بولنگ کر تے ہوئے چار وکٹیں،یاسر منیر نے تین اور صہیب خان نے دو وکٹیں حاصل کیں، میچ کے اختتام پر مہمانِ خصوصی چودھری اشتیاق نے آل رائونڈ کھیل پر یاسر منیر کو مین آف دی میچ ایوارڈ پیش کیا،میچ میںعزیز الرحمن اورنذیر بٹ نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے جبکہ عمران محمد آفیشل اسکورر تھے۔