ملیر کپ کلر کٹ رمضان لیگ میں فیلکن اسپورٹس، کورنگی فرینڈذ کی کامیابیاں
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) فیلکن اسپورٹس کے زیرِ اہتمام ملیر کپ رمضان کلر کٹ کر کٹ لیگ میں ایک میچ فیصلہ کن ثابت ہوا،فیلکن اسپورٹس نے قائد آباد ذلمی کو 20رنز سے شکست دیدیا،پاک اسٹار گرائونڈ پر ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کر تے ہوئے فیلکن اسپورٹس نے 170رنز کا ٹارگٹ دیا،یاسر نے 50رنز،عریب27اور بہادر علی نے20رنز اسکورز بنائے،راحیل نے دو وکٹیں حاصل کی،جواب میں قائد آباد ذلمی ٹیم 150رنز بناکر آؤٹ ہوگئی،شفیع40،شیری خان30اور طا ہر خان نے30رنز اسکورز بنائے،حسنین اور شیراز نے 2,2وکٹیں حاصل کیں ،دوسرے میچ میں کورنگی فرینڈذ نے اوپیرا سی سی کو پانچ وکٹوں سے شکست دیدیا،اوپیرا سی سی نے 139رنز کا ٹارگٹ دیا،عبدل رحمان نے43 اور عنایت نے 28رنز اسکورز بنائے،عامر ،گلفام،سیف،احسان اللہ نے 1,1وکٹیں حاصل کیں،جواب میں کورنگی فرینڈذ نے پانچ وکٹوں کے نقصا ن پر 142رنز بنالئے،گلفام 57،یاسرنے 28رنز اسکورز بنائے،طلحہ نے دو وکٹیں حاصل کیں، میچ میں متین شیخ اور انور جمال نے امپائرنگ کے فرائض انجام دئیے جبکہ ندیم شادآفیشل اسکورر تھے۔