آل کراچی عبدالعزیز بابو یادگاری فٹبال
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)وکٹری اسپورٹس فٹبال کلب کے زیر اہتمام آل کراچی عبدالعزیز بابو یادگاری فٹبال ٹورنامنٹ کے سلسلے کے میچ میں جلال مراد اور چنیسر محمڈن کے ٹیمیں مدمقابل آئیں دونوں ٹیموں کے مابین کھیلا جانے والا میچ انتہائی دلچسپ و سنسنی خیز ثابت ہوا اور دونوں ٹیموں نے انتہائی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے تماشائیوں سے خوب داد وصول کی۔ میچ کے پہلے ہاف میں دونوں ٹیموں کی کوشش رہی کہ اک دوسرے کے خلا ف گول اسکور کرکے سبقت حاصل کریں اور اس غرض سے دونوںٹیموں کے فارورڈز نے اک دوسرے کے گول پر متعدد حملے کیئے بہترین مووزبنائے جس کے نتیجہ میں جلال مراد کے فارورڈ سعید چلوک میچ کا اور اپنی ٹیم کا پہلا گول کرنے میں کامیاب ہوگئے وقفہ تک مقابلہ صفر کے مقابلے میں ایک گول تھا دوسرے ہاف کا کھیل شروع ہوا تو جلال مراد کی ٹیم اک بار پھر سبقت حاصل کرنے میں کامیاب رہی اور بہترین پاسنگ اور مووز کی بدولت جلال مراد کے زبیر نے اپنی ٹیم کا دوسرا گول اسکور کرکے مقابلہ 2-0کردیا چنیسر محمڈن نے اپنی کوششیں جاری رکھیں متعدد حملے کیئے اور بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں ان کے فارورڈ انیل نے گول اسکور کرکے میچ کو سنسنی خیز بنادیا کھیل کے آخری لمحات تک چنیسر محمڈن نے اسکور برابر کرنے کی کوششیں جاری رکھیں لیکن وقت اورجلال مراد کے فارورڈ سعید چلوک کی جانب سے اپنی ٹیم کیلئے کیئے جانے والا ایک اور گول اور وقت چنیسر محمڈن کی راہ میں رکاوٹ ثابت ہوا اور اس طرح یہ میچ جلال مراد نے ایک کے مقابلے میں تین گول سے شکست دے کر اپنے نام کرلیا۔میچ میں ریفری کے فرائض عزیز بادشاہ،عمر بلوچ، اسحاق عثمان، اکرم شاد، شاہد، عمران حسین نے انجام دیئے میچ کمشنر نثاراحمد بلوچ جبکہ میڈیا کوآرڈینیٹر اسلم کامریڈ اورحارث بلوچ تھے۔ٹورنامنٹ کے سلسلے میں آج ملیر شاہین اور بلوچ کلب ملیر کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔